اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اورغازیوں کے لیے اظہار تشکر کا اجتماع تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں، ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں۔
Thank you to the people of Pakistan for their active participation in the solemn observance of Youm-e-Takreem Shuhada-e-Pakistan. It was a collective outpouring of gratitude for our Shuhada & ghazis by the whole nation. Together we set a redline that the attitude reflected on May…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 27, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے اپنی جان کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد اور خواتین امن سے رہ سکیں۔