لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر سنگین الزام صرف عمران خان جیسا "میڈیا پریڈیٹر" ہی لگا سکتا ہے جو ہر روز جھوٹ بولتا ہے، جعلی وڈیوز اور فوٹوز جاری کرکے پکڑا جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ "مرد روبوٹ نہیں ہوتے" کہنے والا اور لباس کی وجہ سے خواتین اور کم سن بچیوں پر حملوں کی وکالت کرنے والا سند یافتہ جھوٹا 9 مئی کے سانحے پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا، وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا، اس کے دیئے ثبوت پر چئیرمن نیب کو بلیک میل کر کے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا، خواتین صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کی انتہا کی، ان کے بارے میں کہا کہ انہیں "مردوں میں گھسنے کا شوق ہے"۔
مریم اورنگزیب نے کہا اوورسیز پاکستانیوں اور دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈا بھی سائفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہو گا، پراپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو، یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت کر سکتے ہیں نہ کریں گے، یہ پی ٹی آئی کا بلیک میلنگ اور بے حسی کا دور نہیں۔
"مرد روبوٹ نہیں ہوتے" کہنے والا اور لباس کی وجہ سے خواتین اور کم سن بچیوں پر حملوں کی وکالت کرنے والا سندیافتہ جھوٹا 9 مئی کے سانحے پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا، وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا،…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 29, 2023