دفعہ 144 کی خلاف وزری کیس: اسد عمر کی ضمانت منظور

Published On 25 May,2023 12:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی 10 جون تک ضمانت منظور کی ہے۔