پی ٹی آئی ارکان کے پارٹی چھوڑنے پر عمران خان کا ردِ عمل بھی آگیا

Published On 23 May,2023 09:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ارکان کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں "جبری شادیوں" کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے "جبری علیحدگیوں" کا ایک نیا عجوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو دھچکا، شیریں مزاری اور فیاض چوہان بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ لوگ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے، ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کارکنان کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے، میں ان کے لیے پریشان ہوں۔