لاہور: (دنیانیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے اب تک کی سامنے نہ آنے والی ویڈیوز میں شرپسندوں کی شرمناک گفتگواور ناقابل تردیدمناظر منظر عام پر آگئے ۔
بغض و عناد میں سیاسی جماعت کے شر پسندوں کے شرمناک جملوں نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، ویڈیومیں سنا جاسکتا ہےکہ کیسے بے حیائی اور بے باکی سے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ “گھر میں گھس کرماریں گے” دہرایا گیا، آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ شرپسند پوری تیاری سے آئے تھے۔
ویڈیو میں جناح ہاؤس میں لائٹرکے فیول سے لکڑی کے اسٹینڈ اور صوفہ سیٹ کو آگ میں پھینک کرمزید بھڑکانے کو واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ایک اہم حملہ آور کی شناخت ہوگئی
پاکستان سےآزادی کےطلب گار ضمیر فروشوں نے جناح ہاؤس میں “ہم لےکے رہیں گے آزادی” کے نعرے لگائے، شرپسند اپنے بغض،عناد اور سیاسی شدت پسندی میں سب کچھ بھول گئے۔
شرپسند یہ بھی بھول گئے کہ اس گھناؤنے جرم کےبعد وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، یہ ناقابل تردید مناظرعوام نےاپنی آنکھوں سے9 مئی کوبھی دیکھے تھے اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،کوئی بھی من گھڑت پروپیگنڈا نہ سچ کو جھٹلاسکتا ہے اورنہ ہی حقائق کوچھپاسکتا ہے۔