لاہور: (دنیا نیوز)لاہور کے سروسز ہسپتال میں تحریکِ انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج جاری ہے۔
اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو چیسٹ انفیکشن ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یاسمین راشد کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کو ایمبولینس کے ذریعے سٹی سکین کیلئے سرجیکل ٹاور لے جایا گیا ہے، انہیں وہیل چیئر پر روم سے ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا۔