اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی آج 75 ویں سالگرہ ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور رشین فیڈریشن آج سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس سنگ میل کے موقع پروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہنیتی خطوط کا تبادلہ کیا۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) May 1, 2023
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی قریبی، کثیر جہتی تعلقات ہیں، دوطرفہ تعلقات اقتصادی، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے نمایاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روسی خام تیل کا پہلا کارگو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا
دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مختلف کثیر الجہتی فورمز پر بھی مشاورت کرتے ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے۔