لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات، ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا اور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔
جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات/ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا اور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، joyland نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2023
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں، ساس کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عمران خان سڑکوں پر نکلے گا۔
سپریم کورٹ کا نہیں، ساس کورٹ کا ! https://t.co/B5xnpeWdl2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2023
واضح رہے سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیو میں دو خواتین کی گفتگو وائرل ہو رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن نہ ہوا تو مارشل لاء لگے گا، ایک خاتون پاکیستان تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق بتائی جا رہی ہیں۔
آڈیو میں دوسری خاتون کا نام ماہ جبین ہے جنہیں چیف جسٹس کی ساس کہا جا رہا ہے، مبینہ آڈیو میں رافعہ طارق اور ماہ جبین نامی خواتین جلد الیکشن اور سوموٹو پر بات کر رہی ہیں، خواتین گفتگو کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ الیکشن نہ ہوا تو مارشل لا لگے گا۔
عمر بندیال کی فیملی کی انصاف مینج کرنے کی آڈیو کال لیک ، مریم نواز کا موقف درست ثابت pic.twitter.com/1PB8pnToYV
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) April 23, 2023