کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہے گی، اس دوران بلوچستان کی گرم اور خشک ریگستانی شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہو سکتی ہے جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں فعال ہونے کی توقع ہے، شہر میں گرمی کی جزوی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔
صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، وسطی اور بالائی سندھ میں دن کے وقت پارہ 40 سے 42 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔