اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ کے اندراج کے معاملے پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نوٹس میں عمران خان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ عدم پیشی پر قانونی ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی، عدالت نے پولیس کو بھی مکمل ریکارڈ منگل تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے سمن میں کہا کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ عملہ عدالت میں حاضر ہو۔