نوڈیرو: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداؤں کی مزاروں پر حاضری دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ شہید بھٹو کی 44 ویں برسی میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئے، سید مراد علی شاہ کے ساتھ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولا نے بھی مزاروں پر حاضری دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی ایک آئینی ادارہ ہے، سب متفق ہیں کہ موجودہ حالات میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں، پورے ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کروانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، انتخابات جب بھی ہوں، ہم تیار ہیں، جس ادارے کی جو ذمہ داری ہے وہ اسے پوری کرنے دی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، سپریم کورٹ صرف ایک شخص کا نام نہیں۔