پشاور: تھانہ بڈھ بیر شیخان چوکی پر دہشتگردوں کا دستی بم سے حملہ

Published On 02 April,2023 08:43 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شیخان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، دستی بم حملے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔