اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اعلیٰ عدلیہ کو مضبوط کرے گا، شہباز شریف
ملاقات کے موقع پر سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے حالیہ قانون سازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔