اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی، یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کے طور پر موصول ہوئی ہے۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 17, 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔