کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اپنے 18 مارچ کے جلسہ کے باعث پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکے گی، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ باغ جناح میں ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
خیال رہے کہ مردم شماری پر تحفظات کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر رکھا ہے، اے پی سی میں سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جانا تھا۔