اسلام آباد: (دنیا نیوز) سال 2023ء پاکستان اور چین کے درمیان سیاحت کے شعبے میں روابط اور تبادلوں کے فروغ کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے، یہ نمائش اسی سلسلے کی کڑی ہے، نمائش 3 ماہ جاری رہے گی جس کا عنوان شاہراہ ریشم کے ساتھ گندھارا تہذیبی ورثہ ہے۔
نمائش کا انعقاد بیجنگ کے تاریخی پیلس میوزیم میں کیا گیا جس کا افتتاح چین کے وزیر ثقافت و سیاحت ہو ہیپنگ نے کیا، وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن فارینہ مظہر اور سفیر پاکستان معین الحق بھی نمائش میں شریک ہوئے۔
بیجنگ کے پیلس میوزیم اور پاکستان کے محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیمز نے نمائش کا مشترکہ اہتمام کیا، چین میں پاکستانی سفارت خانہ نے نمائش کے انعقاد میں سہولت فراہم کی۔
نمائش میں گندھارا تہذیب سے تعلق رکھنے والے 170 نوادرات نمائش میں رکھے گئے ہیں، یہ نوادرات پاکستان کے مختلف عجائب گھروں سے چین بھجوائے گئے ہیں۔