اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

Published On 15 March,2023 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق کمیٹی 11 اپریل تک ابتدائی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرے گی، ابتدائی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر 3 مئی تک اعتراضات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کر دی

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسلز اور وارڈز کی حتمی حلقہ بندیاں 18 مئی کو شائع ہوں گی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔