لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال آمد میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری اور دیگر پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری اور دیگر پولیس اہلکاروں سے خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست، فریقین سے جواب طلب
محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ، انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری اور پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کو سراہا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، آپ پر فخر ہے، قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ کی اپروچ پروفیشنل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب
محسن نقوی نے کہا کہ پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم بھی موجود تھے۔