سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور برطانیہ سے لاہور پہنچ گئے

Published On 10 March,2023 05:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور برطانیہ سے لاہور پہنچ گئے۔

چودھری محمد سرور کی کل مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہو گی، ملاقات میں پارٹی میں شمولیت اور آئندہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے معاملات طے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور اتوار کے روز پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔