ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے گرفتاری کے بغیر ہی دھرنا ختم کر دیا۔
دھرنے کے دوران کارکنوں نے اصرار کیا کہ پولیس ہمیں خود گرفتار کر کے پولیس وین میں بٹھائے، پولیس نے کہا کہ کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں، پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں۔
اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کے حصول کی خاطر، ملتان کی غیور عوام اپنے لیڈران کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کرنے کے لیے کثیر تعداد میں سڑکوں پر امڈ آئی۔
— PTI (@PTIofficial) February 25, 2023
VC: @HamzaImtiaz666#جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو pic.twitter.com/Y81rg0h6Sm
پولیس وین احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور کھڑی رہی، کارکنان پولیس وین پر چڑھ کر سیلفیاں اور تصاویر بنواتے رہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا پولیس نے گرفتار نہیں کیا، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ظلم و جبر کے نظام کے خلاف ملتان بھی #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو تحریک میں نکل آیا۔ لیڈرشپ، کارکنان اور شہری ہزاروں کی تعداد میں گرفتاری کے لئے حاضر مگر پولیس ہی غائب ہے۔
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) February 25, 2023
Weldon @AonAbbasPTI pic.twitter.com/migI0zkwot