کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے لسبیلہ دھماکہ کےجاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں کو معاوضہ کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی، سانحہ میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 15لاکھ، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ پر طرح طرح کے الزام لگائے گئے، فتوے بھی لگائے جائیں گے، عبدالقدوس بزنجو
واضح رہے کہ معاوضہ کی ادائیگی کے لئے ڈی سی لسبیلہ کی سربراہی میں ضلعی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، وزیراعلیٰ نے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی سفارشات پر معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری دی۔
سانحہ لسبیلہ دہشت گردانہ واقعہ کے زمرے میں نہ آنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔