استنبول: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے قیامت خیز زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر صدر اردوان اور ترکیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
President of Turkiye H.E Recep Tayyip Erdogan receives Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif upon his arrival in Turkish Presidency. Ankara, 16th of February, 2023.#PakistanStandsWithTurkiye pic.twitter.com/vxpriNz06v
— PML(N) (@pmln_org) February 16, 2023
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے ہزاروں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گہرا دُکھ اور افسوس ہے، پاکستانی عوام نے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کی طرح درد اور کرب کو محسوس کیا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا پاکستان کے عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آخری شخص کی مکمل بحالی نہیں ہو جاتی، ترک صدر طیب اردوان نے زلزلے کے تناظر میں پاکستان کی مدد اور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی قوم اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے مزید مضبوط اور پرعزم ہو کر ابھرے گی۔
In a meeting with my brother @RTErdogan,I expressed profound condolences to him on behalf of people & Govt of PK. I assured him of our steadfast support to TR. I am confident that under his leadership, Türkiye will emerge from this catastrophe stronger #PakistanStandsWithTüerkiye pic.twitter.com/xJXW9UWUoA
— President PMLN (@president_pmln) February 16, 2023