پاکستان پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Published On 14 February,2023 06:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا، یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوئے، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاور آف اٹارنی کی ڈیجیٹائزیشن سے سروسز میں شفافیت آئے گی، بلاول بھٹو

پارلیمانی بورڈ کا ویڈیو لنک اجلاس بلاول بھٹو کے زیرصدارت ہوا، یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری کے علاوہ فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔