عمران خان ترلے کر رہا ہے کہ آن لائن گرفتاری کا آپشن مل جائے، خواجہ آصف

Published On 08 February,2023 09:18 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان آن لائن گرفتاری کے آپشن کیلئے ترلے کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بڑا فرق ہوتا ہے کسی کا لندن سے آ کر گرفتاری دینے اور اس بزدل شخص میں جو چوہے کی طرح گھر میں چھپ کے بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری پر الزامات عمران خان کا نیا پینترا ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ 3 مہینے سے پلستر نہیں اتار رہا اور ترلے کر رہا ہے کہ کسی طرح گھر میں نظر بند یعنی آن لائن گرفتاری کا آپشن مل جائے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت آن لائن جیل میں جائے گی۔