پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی زمان پارک کے باہر این اے 120 کے کیمپ میں آمد

Published On 06 February,2023 07:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) زمان پارک کے باہر حلقہ این اے 120 کے کیمپ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی آمد، میاں عباد فاروق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، فرخ حبیب نے میاں عباد فاروق کے کیمپ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کےجذبے کی تعریف کی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ این اے 120 کے کیمپ میں نوجوانوں کا جذبہ قابل دید ہے، پی ٹی آئی کے نوجوان عمران خان کا ہر اول دستہ ہیں۔

اس موقع پر این اے 120 سے پی ٹی آئی کے امیدوار میاں عباد فاروق نے کہا کہ این اے 120 کے سپاہی دن رات کپتان کیلئے جاگ رہے ہیں، عمران خان کو گرفتار کرنے سے پہلے این اے 120 کے کیمپ سے گزرنا ہو گا۔

میاں عباد فاروق نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، امپورٹڈ حکومت نے غریبوں کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ غریب عوام شہباز شریف کو الیکشن میں  ناکام اعلیٰ  کے ایوارڈ سے نوازیں گے، پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے۔