اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندے معطل کر دیئے
الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔