راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان درست کہتا ہے کہ آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ان کا منصوبہ عمران خان کو نااہل اور مائنس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا ت حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آ گئی ہے، میرے وکیل نعیم حیدرنےتھانےمیں بیان جمع کروا دیا ہے جو پولیس لینے سے انکاری ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023
انہوں نے کہا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہر حال میں گرفتار کیا جائے، پہلے لال حویلی پر قبضہ کیا جو ہماری ذاتی ملکیت ہے، ہائیکورٹ نے قبضےکوختم کر دیا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل سردار رازق، نعیم حیدر اور انتظار حسین ہیں، باقی پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جا رہا ہے۔