راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 200 کا ڈالر دینے والے ارسطو اسحاق ڈار نے 250 کا ڈالر کرنے کی اجازت دیدی ہے، ایل سی کھل نہیں رہی، بینکوں میں بھونچال ہے، لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کے لیے کئے جا رہے ہیں، فوری الیکشن نہ ہوئے تو قحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑا ہو سکے گا، رہے گا نام اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔
200کا ڈالردینےوالےارسطوڈار نے250کا ڈالرکرنے کی اجازت دیدی ہےایل سی کھل نہیں رہی بینکوں میں بھونچال ہےلوگ دھکے کھا رہے ہیں سب ڈرامےایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنےکے لیےکیےجا رہےہیں فوری الیکشن نہ ہوئےتوقحط زدہ قوم کےغضب کےآگےکوئی نہیں کھڑاہوسکےگا۔رہےگانام اللہ کااورراج کرےگی خلق خدا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 26, 2023
انہوں نے کہا کہ جو ضمیر برائے فروخت کے نام سے حکمران بنائے گئے تھے انہوں نے ملک برائے فروخت کے بورڈ لگا دیئے، گرفتاریاں، جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہوگی، آئی ایم ایف کا مسئلہ کھٹائی میں ہے، صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے۔