راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 9 فروری کو IMF کی شرائط سب کو رُلا دے گی، ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پر ماتم کرائے گی، دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 کا ہوتا ہے یا پٹرول ہوتا ہے۔
کوئی روئےگایاروئےگی بعدکی بات ہےآج ساری قوم رورہی ہے9 فروری کو IMFکی شرائط سب کورُلادےگی ذبح خانےمیں لےجائےگی اورسڑکوں پرماتم کرائےگی دیکھتےہیں ڈالرپہلے300کاہوتاہےیاپیٹرول ہوتاہے100دن میں الیکشن ناگزیرہیں صوبےاورمرکز میں اکھٹےہوں گےورنہ جوڈوکراٹےہوں گےڈارکوآوٹ سورس کرناہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 29, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، صوبے اور مرکز میں اکٹھے نہ ہوئے تو جوڈو کراٹے ہوں گے، ڈارکو آؤٹ سورس کرنا ہوگا۔