غریب مر رہے ہیں، لاہوریوں کو باہر نکلنا ہو گا، شیخ رشید

Published On 26 January,2023 06:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 255 روپے ہو چکی، غریب مر رہے ہیں، لاہوریوں کو باہر نکلنا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار منشی نے تو ڈالر کو 200 سے نیچے لانا تھا لیکن ڈالر 255 روپے پر پہنچ گیا، منی لانڈرنگ کرنے والوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ لاہور والے تیار ہو جائیں، عمران خان اگلے جمعے تک ٹھیک ہو جائیں گے، میری تجویز ہے کہ عمران خان کراچی سےٹرین مارچ کریں۔