پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے درمیان 5 گھنٹے طویل ملاقات کے دوران مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی آج حلف برداری کا امکان ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی کابینہ نہیں بن رہی کہ محمود خان سے مشاورت کریں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ نگران کابینہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے وہ ہی بنائیں گے۔