پشاور: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں وفات شدہ ایم پی اے کے بھی دسختط شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے این پی کے اراکین نے اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے پرانی فہرست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی، فہرست میں سوات سے وفات شدہ ایم پی اے وقار خان کے دستخط موجود ہیں، اس نشست پر پی ٹی آئی کے فضل مولا ضمنی انتخاب میں منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی
واضح رہے کہ اے این پی اراکین اسمبلی نے سیکرٹری اسمبلی کو اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی، اجلاس اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور باقی پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے بلایا گیا، ریکوزیشن میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بدامنی اور دیگر ایشو شامل ہیں۔