سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی

Published On 21 January,2023 12:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) ملیر بکرا پیڑی کے قریب گھر میں سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے والی خاتون جان کی بازی ہار گئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام شاہینہ اور عمر 40 سال ہے، خاتون گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں سلنڈر بلاسٹ ہونے سے 2 مرد اور 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، زیر علاج زخمیوں میں اورنگزیب، پیر محمد، ثانیہ اور صونیہ شامل ہیں۔