پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

Published On 16 January,2023 09:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں،عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اندرون سندھ کے اضلاع میں پہلے گھنٹے ہی پیپلز پارٹی کو جتوانے کی خبر چلوا دی گئی، کراچی کے نتائج ابھی تک نہیں آئے، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے چند اضلاع کے بلدیاتی الیکشن جہاں ٹرن آؤٹ 30 فیصد سے کم ہے وہاں بھی پوری رات گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کئے جا سکے، جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے۔