سندھ حکومت کی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

Published On 14 January,2023 09:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کر لی۔

 سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی اور حیدر آباد میں کل بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں ؟ ، ابہام برقرار

خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی انتخابات: جی ایچ کیو کی تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج ، رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

مراسلے میں کہا گیا کہ آرمی اور رینجرز کی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ہوگی، ممکنہ دہشتگردی، حساس اداروں کے خدشات کو رد نہیں کیا جاسکتا، سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔