راولپنڈی: (دنیا نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ہدایت پر راولپنڈی کی ایک اور تحصیل کا اضافہ کردیا گیا ،دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔
دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سے گوجر خان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کے دوران کیا گیا۔
وزیر اعلی ٰنے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن اراکین صوبائی اسمبلی کو دیا۔
۔چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ تحصیل بننے سے دولتالہ میں پائیدارترقی ہوگی اورملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،دولتالہ میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
چودھری ساجد محمود نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دے کر آپ نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے۔