پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

Published On 07 January,2023 01:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت ہوئی، رجسٹرار نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پی ٹی آئی نے واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض میں کہا تھا کہ آئینی عہدہ رکھنے والے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہوسکتی ہے؟۔

30 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کروانے کا حکم دے دیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت کرلی تھی۔