سندھ حکومت نے چند روز قبل لگائے گئے ایڈمنسٹریٹر عہدوں سے فارغ کر دئیے

Published On 04 January,2023 06:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے چند روز قبل لگائے گئے تینوں ایڈمنسٹریٹر عہدوں سے فارغ کر دئیے۔

بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے بعد سندھ حکومت بھی جاگ گئی، کچھ روز قبل لگائے گئے ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے فارغ کر دیا، ایڈمنسٹریٹر شرقی، کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیا۔

تینوں ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم پاکستان کے تجویز کردہ تھے، شکیل احمد شرقی اور محمد شریف کو ایڈمنسٹریٹر کورنگی جبکہ محمد فاروق کو ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد تعینات کیا گیا تھا۔