2023ء عمران خان کے سیاسی زوال کا سال ہے، فیصل کریم کنڈی

Published On 03 January,2023 12:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 2023ء عمران خان کے سیاسی زوال کا سال ہے۔

اپنے ایک بیان میں پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی اپنی حکومت نے ان کے جھوٹ کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقائق سامنے آنے کے ڈر سے عمران خان نے کسی سرکاری ہسپتال سے فوری امداد نہیں لی، جھوٹ بولنے میں عمران خان نے ہٹلر کے مشیر اطلاعات گوئبلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیر آباد بیانیہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ یوٹرن خان فرانزک رپورٹ پر کون سا یوٹرن لیتے ہیں، نیازی صاحب 2023ء کا سال آپ کے سیاسی زوال کا سال ہے۔