عدالتی حکم پر عمل کی صورت میں اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز میں پولنگ ہو گی

Published On 30 December,2022 09:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کرانے کی صورت میں کل شہر اقتدار کی 101 یونین کونسلوں میں پولنگ ہو گی۔

اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہیں، دارالحکومت میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 1039 جس میں 291 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہیں۔

اسلام آباد کی 101یونین کونسلز کے 1039 پولنگ سٹیشنز پر 14430 سے زائد پولنگ سٹاف اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔