لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جب کردار گھٹیا ہو تو زبان سے گند ہی نکلے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آپ کی بات کی سچائی آپ کی تنظیم سازی کے عمل سے واضح ہے، آپ کی باجی اور باؤ جی انٹرنیشنل سند یافتہ چور ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے بڑے سکینڈل کے موجد آپ کے چور لیڈران ہیں، پہلے حمزہ کی والدہ کے چمڑے کے کاروبار اور برطانیہ کے محلات کی خریداری کا حساب مانگ لیں، میری تو لندن میں کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں کا راگ الاپنے والی سے بھی حساب مانگو۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ طلال چودھری گھریلو خواتین کے بارے میں زبان درازی سے پرہیز کریں، آپ کی پارٹی میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، آپ ہواس باختہ ہو کر اپنی ہی کولیگ کے گھر تنظیم سازی کیلئے پہنچ گئے تھے، جب آپ کا کردار اتنا گھٹیا ہو تو زبان سے یہی گند نکلے گا۔