سندھ کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

Published On 13 December,2022 04:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔

محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک چھٹیاں ہوں گی۔
 

یکم جنوری کو اتوار کی تعطیل کے بعد تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023 بروز پیر سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔