سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کی 51ویں برسی منائی گئی

Published On 10 December,2022 07:41 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کی 51ویں برسی کی تقریب گوجر خان کے قریب ڈھوک محمد حسین میں منائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عرفان نے سوار محمد حسین شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔