اسلام آباد(دنیا نیوز) عمران خان سے گھڑی خریدنے والے مبینہ تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آگیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے گھڑی خریدنے والے جناح سپر مارکیٹ ایف 7کے تاجر محمد شفیق نے گھڑی خریدنے کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا بتایا کہ عمران خان سے نہ گھڑی خریدی ہے نہ ہی اس سے میرا کوئی تعلق ہے۔ میرے نام اور میری دکان کی اسٹمپ کا غلط استعمال کیا گیا، ان تمام باتوں کی تردید کرتا ہوں۔
تاجر کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے لیکن مجھے ہر طرف سے پریشانی ہوئی، اگر مجھے اس معاملے میں گھسیٹا جائے گا تو قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
توشہ خانہ کی مبینہ گھڑی خریدنے والے تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آگیا
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) December 8, 2022
اسلام آبادسیکٹر ایف سیون جناح سپر گول مارکیٹ میں میری دکان تھی، محمد شفیق کادعویٰ
میرے خلاف پرو پیگنڈا چل رہاہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی، محمد شفیق #مرشد pic.twitter.com/Ac6wrwA8IZ
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ دعوٰی کیا جاتا رہا ہے کہ عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑیوں کو اسلام آباد میں فروخت کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا جس کی رسید بھی توشہ خانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔
میں نے کوئی گھڑی خریدی ، نہ مجھے اسکا کوئی علم ہے، محمد شفیق
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) December 8, 2022
نہ وہ میرا بل ہے ، نہ دستخط اور نہ ہینڈ رائٹنگ ہے، محمد شفیق کادعویٰ
میری اسٹیمپ وغیرہ کا غلط استعمال ہوا ہے، محمد شفیق
مجھے ہر طرف سے پریشانی ہوئی ، ان تمام باتوں کی تردید کرتاہوں، محمد شفیق #مرشد pic.twitter.com/5giY5mw9Zq
گزشہ ماہ کے وسط میں دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں انہیں فروخت کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے آڈیو لیک کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی شخص کو گھڑیاں بیچی گئیں، ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی، میں واضح کردوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔