لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان 15 سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلیوں کی تحلیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیال احمد کاسترو ایک ہفتے کیلئے وزیر بنے ہیں، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے عمران خان سے خیال کاسترو کو صرف محکمہ دینے کی بات کی تھی، ان سے پرویز الٰہی نے وزارت دینے کی بات نہیں کی تھی۔
مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دینے پر عمران خان نے کم لیکن باقی قیادت نے زیادہ ردعمل دیا، وزرات کا حلف نہ ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا، عمران خان کی وزیر آباد واقعہ پر ایف آئی آر درج نہیں ہوتی، باقی ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر کیسے درج ہوئی ہم تحقیقات کررہے ہیں۔