لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی اےکے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست پر 7 دسمبر کو سماعت کریں گے۔