کسی کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہونگے، وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا اتفاق

Published On 17 October,2022 11:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہونگے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی جس میں ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت اور پی ڈی ایم کی شکست کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر گفتگو ہوئی، ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی کارکردگی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت اور پی ڈی ایم کی شکست کی وجوہات پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کسی کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہونگے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی کو جھتے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔