اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کر کے عوام کو 25 ارب کا ریلیف دیا: پرویز الٰہی

Published On 12 October,2022 11:12 am

لاہور: (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کر کے صوبے کے عوام کو 25ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں اشٹام ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد مقرر کی ہے، اشٹام ڈیوٹی کی شرح کم ہونے سے شہری جائیداد کی رجسٹری اور انتقالات میں اضافہ ہوگا، شہریوں کو ریلیف اورحکومت کو زیادہ ریونیو ملے گا، اس ا قدم سے تعمیراتی صنعت فروغ پائے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔