لاہور: (دنیا نیوز) ریلوے انتظامیہ نے کراچی کے لیے مزید تین ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا، 20 اکتوبر سے ملت، علامہ اقبال اور سکھر ایکسپریس چلائی جائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 20 اکتوبر سے ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اظہار اطمینان کیا، تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کی جزئیات اور تفصیلات مرتب کر لی گئیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کو ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی پر مکمل بریفنگ دی گئی، ہیروک برج پر جاری کام پر بھی بریفنگ لی۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہیروک برج کی بحالی کا عمل جلد مکمل کیا جائے، ٹرینوں کی آکیوپنسی اور پنکچویلی پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔