اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگی قیادت نے مجوزہ لانگ مارچ کو معاشی بحالی کیخلاف نئی سازش قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کسی کو اسلام آباد پر یلغار کی اجازت نہیں دی جائے گی، فسادیوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں شرکا نے تمام فیصلوں کا اختیار پارٹی صدر کو سونپ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، شرکا اجلاس نے فیصلوں کا اختیار پارٹی صدر اور وزیراعظم کو سونپ دیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سازشی معاشی بحالی کیخلاف لانگ مارچ کے نام پر نئی سازش کر رہے ہیں، فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اسلام آباد میں یلغار کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، یہ لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ سازش کی پیداوار ہے، اس سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے، بیرونی سازش کی سازش رچانے والے تمام کردار بے نقاب ہوگئے ہیں، تحقیقات کے عمل کو تیز، ملوث عناصر کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے۔
اس حوالے سے ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، سیلاب متاثرین کی بحالی تک پوری توجہ کے ساتھ کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سازشی معاشی بحالی کیخلاف لانگ مارچ کے نام پر نئی سازش کر رہے ہیں، فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اسلام آباد میں یلغار کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، یہ لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ سازش کی پیداوار ہے، اس سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے۔